نئی دہلی، 26 فروری (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) 2019 لوک سبھا انتخابات میں 89.9 کروڑ ووٹر اپنے ووٹ کا استعمال کریں گے۔ان میں سے 1.6 کروڑ نئے ووٹر ہیں، جن کی عمر 18 سے 19 سال کے درمیان ہے،یہ اب تک کا رجسٹرڈ اعداد و شمار ہے۔مانا جا رہا ہے کہ آنے والے انتخابات میں یہ اعداد و شمار اور بڑھ سکتا ہے کیونکہ ووٹر کارڈ رجسٹریشن کا عمل ابھی جاری ہے۔2014 لوک سبھا انتخابات میں 81.5 کروڑ ووٹر رجسٹرڈ ہوئے تھے،اگرچہ حتمی اعداد و شمار اس سے زیادہ تھا اور سروس ووٹروں کی گنتی کے بعد ووٹنگ والوں کی تعداد 83.4 کروڑ تھی،1 جنوری 2019 تک کے اعداد و شمار 22 فروری کو جاری کئے گئے۔ان اعداد و شمار کے مطابق، 89.7 کروڑ ووٹر ہیں،ان میں سے 46.5 کروڑ مرد اور 43.2 کروڑ خواتین ہیں۔33109 ووٹروں نے خود کوتیسری جنس میں شامل کیا ہے،. 16.6 لاکھ ووٹروں نے سروس ووٹر کے طور پر خود کو رجسٹر کیا ہے۔2014 میں 83 کروڑ ووٹروں میں سے 44 کروڑ مرد تھے اور 40 کروڑ خواتین ووٹر تھیں۔تیسری کٹیگری میں 28527 ووٹر تھے،13.6 لاکھ ووٹر سروس ووٹر تھے،سروس ووٹر ایسے ووٹر ہیں جو سرکاری افسر، فوجی اہلکار، مسلح پولیس فورس یا بیرون ملک میں ملازمت کرنے والے لوگ ہوتے ہیں،یہ اپنا ووٹ پراکسی یا پوسٹل بیلٹ کے ذریعے کر سکتے ہیں۔
ذرائع کے مطابق اس سال ووٹروں کے لئے 1035932 پولنگ اسٹیشن ملک بھر میں بنائے جائیں گے،ان میں 4.4 لاکھ لوکیشن ملک بھر میں ہونے ہیں۔1.6 کروڑ پہلی بار ووٹ والوں میں 2019 میں 1 جنوری تک 18 سال کی عمر پار کر چکے ہیں۔2014 میں پہلی بار ووٹ والوں کی تعداد (18۔19 سال) 2.3 کروڑ تھی۔